مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں ولی فقیہ کے نمائندے کے اعلی مشیرجنرل یداللہ جوانی نے امریکہ کی طاقت اور قدرت کے زوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی ہمت نہیں ، ایران کے خلاف امریکہ کا فوجی آپشن ایک سراب ہے۔
یداللہ جوانی نے 15 سال کی محدودیت کے بعد ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی پوزیشن بہترہونے کے بارے میں امریکی صدر باراک اوبامہ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسلسل دھمکی آمیز بیانات سے استفادہ کررہا ہے اور امریکہ کی غیر مہذبانہ رفتار کی حقیقت اس کی استکباری اور سامراجی خصلت میں پوشیدہ ہے وہ دوسری قوموں کو نیچا دکھانے کے لئے دھمکی آمیز بیانات سے استفادہ کرتا ہے اور ایران کے خلاف امریکہ کی دھمکیوں کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے اگر ایران اتنا کمزور ہوتا تو امریکہ آج تک اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنا دیتا لیکن امریکہ تصور کرتا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکہ ایٹمی معاہدے کے 15 سال بعد ایران کمزور ہوجائے گا اور اسو قت ایران کے خلاف فوجی کارروائی بہتر ثابت ہوگی ۔جنرل یدللہ جوانی نے کہا کہ مشترکہ معاہدے عملی جامہ پہنے یا نہ پہنے ، ہم امریکہ کی استکباری خصلت کو اچھی طرح جانتے ہیں اور آج امریکہ پہلے کی نسبت دنیا میں شکست سے دوچار ہے امریکہ کو ایشیا اور مشرق وسطی میں شکست کا سامنا ہے اور ہم امریکی طاقت کو ڈوبتا ہوا دیکھ رہے ہیں امریکہ میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ہمت نہیں ، اگر ہمت ہوتی تو امریکہ اس صورت میں عملی اقدام کرتا ، لیکن امریکہ کو پتہ ہے کہ اس صورت میں اس کا سر پتھر سے ٹکرائے گا۔
انھوں نے کہا کہ علاقہ کے شرائط امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہیں بعض عرب حکام کے علاوہ کوئی بھی علاقائي قوم امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ نہیں۔اور وہ دن دور نہیں جب امریکہ اپنی فوجوں کو خطے سےسمیٹ لےگا۔