عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر موصل سے 100 بچوں کو اغوا کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر موصل سے 100 بچوں کو اغوا کرلیا ہے۔ اغوا کئے گئے بچوں کی عمر 10 سے 15 سال تک  ہے۔ کردستان پارٹی کے اطلاع رسانی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  داعش نے 78 بچوں کے والدین کو اعتراض کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے گذشتہ سال سے اب تک 1420 بچوں کو اغوا کیا ہے اور وہ بچوں سے دہشت گردانہ کارروائیوں ،خودکش حملوں اور دھماکوں میں استفادہ کرتی ہے۔ داعش نے شام کے 25 فوجیوں کے سر ميں گولی مارنے کے لئے 15 سے 16 سال کے بچوں سے استقادہ کیا۔ اسلامی ذرائع کے مطابق سلفی وہابی در حقیقت یزید اور معاویہ کے پیروکار ہیں اور مسلمانوں کو چاہیے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے وہابی فکر کا مقابلہ کریں ۔

لیبلز