ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور منعقد ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران  کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور منعقد ہوا ہے۔ دونوں وزراء خارجہ نے  باہمی مذاکرات میں جامع معاہدے کے متن پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایران اور امریکہ کے وزراء خارجہ نے کل بھی ویانا میں مذاکرات کے دو دور منعقد کئے ۔ ایرانی وزير خارجہ نے کل فرانس کے وزير خارجہ فابیوس کے ساتھ بھی معاہدے کے متن کے بارے میں بات چیت اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ آج برطانیہ اور جرمن وزراخارجہ کے ساتھ بھی دوطرفہ مذاکرات  میں حصہ لیں گے۔

لیبلز