مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میڈگوری میں خاتون خودکش بمبار کے حملے میں 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میڈوگورا میں خاتون خودکش بمبار نے بس اسٹینڈ پر خود کو دھماکے سے اس وقت اڑالیا جب وہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ذرائع کےمطابق خاتون خودکش بمبار کی عمر 20 سال تھی جب کہ واقعے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اجراء کی تاریخ: 23 جون 2015 - 01:06
نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میڈگوری میں خاتون خودکش بمبار کے حملے میں 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔