مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ ابین میں ایک اسپتال پر داعش کے خودکش حملے میں انصار اللہ کے 9 افراد شہید ہوگئے ہیں، یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب اور داعش دہشت گردوں کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے۔ سعودی عرب نے کئی داعش اور القاعدہ خودکش بمبار یمن روانہ کئے ہیں ادھر صنعا اور یمن کے دوسرے شہروں پر رمضان المبارک میں بھی سعودی عرب کی ظالمانہ اور وحشیانہ فضائی حملے جاری ہیں جن میں متعدد یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے دن سعودی عرب کی بمباری میں 20 افراد شہید ہوگئے ہیں۔