مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں تین گھنٹے سے زائد عرصہ تک کل سہ پہر (بروز جمعرات ) کو رمضان المبارک کے پہلے دن اور نزول قرآن کے مہینے میں محفل انس با قرآن منعقد ہوئی۔
یہ نورانی محفل قرآن مجید کی معنویت اور عطر سے معطراور مملو تھی اس نورانی محفل میں ملک بھر کے 15 حافظوں اور قاریوں نے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اور گروپ کی شکل میں بھی بعض گروہوں نے اللہ تعالی کی حمد و ثنا کو بیان کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس تقریب میں ایرانی قراء کی روزافزوں پیشرفت کو مکمل طور پر واضح اور نمایاں قراردیا اور اچھی آواز کو قرآن کے معانی و مفاہیم کو مخاطبین کے ذہن میں منتقل کرنے کا مقدمہ قراردیتے ہوئے فرمایا: معاشرے میں قرآن مجید کو زیادہ سے زیادہ مؤثر بنانے کی راہیں بہت زيادہ ہیں اور قرآن مجید کی قرائت کے مؤثر ہونے کے لئے ضروری ہے کہ خود قاری بھی جن آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کررہا ہے ان کے معانی اور مفاہیم پر دل کی گہرائی کے ساتھ یقین رکھتا ہو۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی سلسلے میں فرمایا: قرآن مجید کے مفاہیم کو منتقل کرنے کے لئے قاری ، قرآن مجید کے بعض کلمات پر چند بار تاکید کرسکتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیات کے چند بار تاکید میں افراط سے پرہیز کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: قرآن مجید کی قرائت کے مؤثر ہونے کے لئے قرائت کے وقت لحن کے حدود کی رعایت بھی ضروری ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید کے تمام دوستوں اور قاریوں کو ایک اور سفارش کرتے ہوئے فرمایا: بعض کلمات اور آیات کو طولانی ادا کرنا ضروری نہیں ہے اور اس کے ساتھ حد سے زیادہ اور عرف سے خارج تشویق کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔