مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی اور ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نےپاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر بھی ہلاک ہوا جب کہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ سلفی وہابی فکر ، پاکستان کو کمزور بنا رہی ہے اور سلفی وہابی مدارس دہشت گردوں کی پرورش اور تربیت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ لیکن پاکستانی حکومت نے سلفی وہابی مدارس پر اپنی آنکھیں بند کررکھی ہے اسلامی ذرائع کے مطابق پاکستان سے سلفی وہابی فکر کے خاتمہ سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے ۔