اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جہاد اللحام کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام ، اسرائيل اور دہشت گردوں کے خلاف مقابلے میں فرنٹ لائن پر ہے اور داعش دہشت گردوں کا مقابلہ در حقیقت اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جہاد اللحام کے ساتھ  مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام ، اسرائيل اور دہشت گردوں کے خلاف مقابلے میں فرنٹ لائن پر ہے اور داعش دہشت گردوں کا مقابلہ در حقیقت اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ ہے۔

لاریجانی نے کہا کہ کذشتہ 4 سال میں بعض علاقائی اور عالمی طاقتوں نے شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردوں کا سہارا لیا لیکن انھیں اس سلسلے میں شکست ہوئی اور شامی عوام اور حکومت نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔ لاریجانی نے کہا کہ ایران شام کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور ایران ، شام کی مدد کو اپنا اخلاقی اور اسلامی فریضہ سمجھتا ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام  عراق جنگ کے دوران  شام کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور ایران بھی اس مشکل وقت میں شامی حکومت اور عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

شامی پارلیمنٹ کے اسپیکر جہاد اللحام نے کہا کہ شام ایک پائدار ملک ہے اور شام کی جنگ صرف دہشت گردوں سے نہیں بلکہ یہ جنگ در حقیقت دہشت گردوں کی پشتپناہی کرنے والے کئی ممالک کے ساتھ  بھی  ہے اور اس جنگ میں شامی عوام کی کامیابی یقینی ہے۔