مہر نیوز/20 مئی / 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير خارجہ اور بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے لبنان میں سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير خارجہ اور بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے لبنان میں سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ولایتی نے حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائي مسائل اور عالمی امور سمیت مسئلہ فلسطین کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے لبنان کے اخـار السفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران لبنان اور شام کی حمایت میں ثابت قدم ہے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک علاقہ میں دہشت گردی کو فروغ دیکر عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائي ممالک کے ساتھ  ان کی دعوت پر انکا تعاون کررہے ہیں ۔ ایران نے عراق کی دعوت پر عراق کا دہشت گردوں کے مقابلے میں تعاون کیا جس کا عارقی صدر فواد معصوم نے خود کئی بار اعتراف کیا ہے۔