23 ربیع الاول اسلامی کلینڈر میں حضرت امام موسی کاظم (ع)کی دختر گرامی اور حضرت امام علی رضا (ع)کی ہمشیرہ حضرت فاطمہ معصومہ ﴿س﴾ کی مقدس شہر قم آمد کا دن ہے۔

ہر سال قم اور اطراف کے شہروں کے لوگ حضرت معصومہ ﴿ع﴾ اور اہل بیت ﴿ع﴾ سے اپنی عقیدت کے اظہار کے لئے 23 ربیع الاول کے دن ایک علامتی استقبالیہ کاروان نکالتے ہیں جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حرم حضرت معصومہ ﴿ع﴾ میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔
روایتی استقبالیہ کاروان میں حرم مطہر کے خادمین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوتے ہیں۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha