طویرج سے کربلا کا راستہ ان راستوں میں سے ایک ہے جس سے عراق کے علاقے ہندیہ اور بعض جنوبی شہروں کے لوگ کربلا کے لئے روانہ ہوتے ہیں۔
کربلا شہر تک طوریج کے راستے کی مسافت تقریباً 30 کلومیٹر ہے جبکہ یہ راستہ کربلا شہر میں داخل ہونے کے اصلی راستوں میں سے ایک ہے۔
روز عاشورا کی سہ پہر کو نکلنے والے ماتمی جلوس اور دستہ طوریج کا اصل تعلق بھی اسی علاقے طوریج اور ہندیہ شہر کے اسی علاقے سے ہے، مذکورہ ماتمی جلوس اور دستہ ١۰ محرم کو کربلا میں نکلنے والا سب سے مشہور ماتمی دستہ ہے۔
آپ کا تبصرہ