-
صدر پزشکیان کی اشک آباد روانگی سے پہلے گفتگو؛
ترکمانستان سے تعلقات میں اضافے سے شمال-جنوب کوریڈور مزید موثر ہوگا
صدر پزشکیان نے ترکمانستان روانہ ہونے سے پہلے کہا کہ ایران اور ترکمانستان کے تعلقات بڑھنے سے شمال ـ جنوب کوریڈور مزید موثر ہوگا۔
-
اسرائیل کی جنوبی لبنان میں دراندازی اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے، یونیفل ترجمان
اقوام متحدہ کی امن فوج کے ترجمان نے جنوبی لبنان میں UNIFIL کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیل کے حملے کو دانستہ قرار دیتے ہوئے کہا: اسرائیل کا جنوبی لبنان میں فوجیں داخل کرنا ملک کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی صریح خلاف ورزی ہے۔
-
حزب اللہ کا مقبوضہ کریات شمعونہ پر وسیع حملہ، بیک وقت ایک سو میزائل داغے
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں بڑی تعداد میں صیہونی بستیوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا۔
-
حزب اللہ کے صہیونی جارحیت پسندوں پر بھاری حملے، متعدد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے
لبنان کی حزب اللہ نے "راس الناقورہ" میں صیہونی فوج کے ساتھ تصادم کے دوران انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایا۔
-
تل ابیب میں گودام پر آگ لگ گئی + ویڈیو
عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی رجیم کے دارالحکومت میں ایک گودام پر آگ لگنے کی اطلاع دی۔
-
حزب اللہ کے ڈرون طیارے کی صہیونی حساس تنصیبات کی فلمبندی+ویڈیو
حزب اللہ کے ڈرون طیارے نے صہیونی حکومت کا جاسوسی اور دفاعی نظام ناکام بناتے ہوئے کامیابی کے ساتھ حساس تنصیبات کی فلمبندی کی ہے۔
-
سینئر ایرانی جنرل مشترکہ فوجی مشقوں کے لئے عمان پہنچ گئے
ایران کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرس حیدری ایران اور عمان کی فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے مسقط پہنچے ہیں۔
-
قطری وزیراعظم کی ایران کے ساتھ تعلقات اور علاقائی مشاورت کے فروغ پر تاکید
قطر کے وزیر اعظم نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے عزم کے مطابق تعلقات کی توسیع پر تاکید کی۔
-
فلسطینی شہری کا ایران کی جانب سے مدد اور حمایت پر اظہار تشکر+ ویڈیو
فلسطینی شہری نے ایک پیغام میں فلسطین کے لیے ایران کی مدد اور حمایت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
-
وہ لمحہ جب شہید حسن نصر اللہ کا جسد خاکی ملا، لبنانی امدادی کارکن کی زبانی+ اردو سب ٹائٹل
لبنانی رضاکار نے کہا کہ شہداء کے جسموں پر کوئی زخم کے آثار نہ تھے اور حاج ابو الفضل (شہید علی کرکی) شہید سید حسن نصر اللہ کے نزدیک تھے۔۔۔۔۔
-
ایرانی وزیرِ خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی غزہ اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی روکنے سے متعلق خطے کے ممالک سے بات چیت کے لیے مختلف ممالک کے دورے پر ہیں۔
-
تہران، ماسکو اور بیجنگ اتحاد، امریکی حکمرانی خطرے میں ہے، سابق امریکی وزیرخارجہ
سابق امریکی وزیرخارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا ہے کہ ایران، روس اور چین کا اتحاد دنیا پر امریکی حکمرانی ختم کرکے رکھ دے گا۔
-
بیروت، صہیونی فوج کا ضاحیہ پر دوبارہ حملہ
صہیونی فورسز نے بیروت کے علاقے ضاحیہ پر دوبارہ فضائی حملہ کیا ہے۔
-
حزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 فوجی زخمی ہوگئے، صہیونی فوج
صہیونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لبنانی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 40 فوجی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
-
تاجک پارلیمانی اسپیکر کی جانب سے ایرانی ہم منصب باقر قالیباف کا باقاعدہ استقبال
تاجکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایرانی ہم منصب باقر قالیباف کا ایوان نمائندگان میں باقاعدہ استقبال کیا۔
-
جنگ نہیں چاہتے تاہم ہر طرح کے حالات کے لئے تیار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا تاہم ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔
-
یمنی حدود میں سمندری جہاز پر حملہ
برطانوی ادارے نے کہا ہے کہ یمنی سمندری حدود میں بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔
-
ایران اور سعودی عرب صہیونی جنایات کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیرخارجہ نے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں ممالک صہیونی حکومت کی جنایات کو فوری طور پر روکنے پر متفق ہیں۔
-
قالیباف پارلیمانی وفد کے ہمراہ تاجیکستان پہنچ گئے
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اعلی سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے ہیں۔
-
ایرانی وزیرخارجہ اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، خطے کی کشیدگی ختم کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر تاکید
سعودی ولی عہد نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران مشرق وسطی میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔