10 مئی، 2009، 12:10 PM

پاکستان

پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجسنی میں 26 طالبان شر پسند ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجسنی میں 26 طالبان شر پسند ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجسنی کی تحصیل انبار میں پاکستانی سیکورٹی فورسز اور طالبان شرپسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 26 شرپسندہلاک ہوگئےہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کے 14 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجسنی کی تحصیل انبار میں پاکستانی سیکورٹی فورسز اور طالبان شرپسندوں  کے درمیان جھڑپوں میں 26 شرپسندہلاک ہوگئےہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کے 14 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار کے بیسک ہلتھ یونٹ پر طالبان شر پسندوں کے حملہ کے بعدجھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا اور تین گھنٹے تک مسلسل فائرنگ کے نتیجے میں 26 شرپسندہلاک ہوئے ہیں  ایف سی ذرائع کے مطابق جھڑپ کے نتیجے میں چودہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔ادھر لوئر دیر میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران میدان میں گولہ باری کے دوران شدت پسندوں کے تین اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے چکدرہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔تحصیل ادین زئی میں بھی رات بھر گولہ باری جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق لوئر دیر کی تحصیل میدان میں سیکیورٹی فورسز کی ہیڈکواٹر تیمر گرا سے گولہ باری کے دوران شدت پسندوں کے چھ اہم ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ تین اہم کمانڈر وں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔تحصیل ادین زئی کے علاقے اوسکی میں رات بھر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری جاری رہی ،جبکہ علاقے میں دن ایک بجے تک کرفیو نافذ ہے۔کرفیو میں نرمی کے دوران لوگوں کو نقل مکانی میں ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب تحصیل میدان میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ ہے ۔

 

News ID 875634

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha