مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرباراک اوبامہ نے ترکی کو یورپی یونین کا رکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے جسے فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے فوری طور پر مسترد کردیا ہے۔ جمہوریہ چیک کے شہر پراگ میں ہونے والے امریکہ یورپی یونین کے اجلاس میں امریکی صدر باراک اوبامہ نے یورپی ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ انھیں رکن ملکوں میں اضافہ جاری رکھنا چاہیے اور ترکی کو اپنے رکن کے طور پر قبول کرلینا چاہئے۔ جبکہ فرانس نے ترکی کو یورپی یونین کا رکن بنانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کے مطابق ترکی کورکنیت دینے کا فیصلہ یورپی یونین کو کرنا ہے امریکہ کونہیں ۔فرانس کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت کی مخالف ہے۔
آپ کا تبصرہ