30 مارچ، 2009، 3:24 PM

عرب سربراہی اجلاس

دوحہ میں عرب سربراہی اجلاس کا آغاز

دوحہ میں عرب سربراہی اجلاس کا آغاز

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب لیگ کا دو روزہ سربراہی اجلاس شروع ہوگیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب لیگ کا دو روزہ سربراہی اجلاس شروع ہوگیاہے۔

 قطر میں منعقد ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے سوڈان کے صدر عمرالبشر، لیبیا کے کرنل معمر قذافی ،فلسطین کے صدر محمود عباس،اور عراقی وزیر اعظم نوری المالکی ،سمیت دیگر رکن ممالک کے سربراہان دوحہ پہنچے ہیں۔جبکہ مصری صدر حسنی مبارک نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز،،شام کے صدر بشار الاسد، متحدہ عرب امارات کے شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان، صومالیہ کے نومنتخب صدر شیخ شریف،لبنان کے مشعل سلیمان سمیت کویت، بحرین، اردن، یمن، تیونس کے سربراہان مملکت کی شرکت بھی متوقع ہے۔دوروزہ عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کے مسائل اور سوڈان کی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر بحث وتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

News ID 853063

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha