7 مارچ، 2009، 3:35 PM

بان کی مون

بان کی مون نے سری لنکا میں فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے

بان کی مون نے سری لنکا میں فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سری لنکا میں فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سری لنکا میں فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق بان کی مون نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سری لنکا میں سرکاری فورسز اور تامل علیحدگی پسندوں کے درمیان لڑائی میں شہریوں کی ہلاکت کے بڑھتے واقعات اور لڑائی کی وجہ سے لاکھوں شہریوں کی نقل مکانی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی سے خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی میں بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نشانہ بنی ہے۔ بان کی مون نے سری لنکا میں تشدد کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے تمام فریقوں سے لڑائی ختم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

News ID 845134

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha