22 اگست، 2008، 11:55 AM

ہندوستان

ہندوستان میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں

ہندوستان میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں

ہندوستان کی شمالی ریاست اتر پر دیش میں مون سون کی مسلسل بارشوں اور سیلاب سے تباہی پھیل گئی ہےاور ہزاروں افرادبے گھرہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمالی ریاست اتر پر دیش میں مون سون کی مسلسل بارشوں اور سیلاب سے تباہی پھیل گئی ہےاور ہزاروں افرادبے گھرہوگئے ہیں ۔

ہندوستان کے کئی علاقے ان دنوں مون سون کی شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔اترپردیش میں فیض آباد کے علاقے میں سیلاب کے باعث ہزاروں دیہاتی بے گھر ہو گئے ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ان علاقوں میں سیلابی ریلے سے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے اور سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور جانور پانی میں بہہ گئے ہیں۔ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے اب تک 700 سے زآئد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

News ID 736305

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha