14 جولائی، 2008، 8:37 PM

صدر حامد کرزئی

افغانستان کے صدر کا پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی پر براہِ راست الزام

افغانستان کے صدر کا پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی پر براہِ راست الزام

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی (آئی ایس آئي ) پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کا ہاتھ افغان شدت پسندوں کے حالیہ حملوں کےپیچھے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی (آئی ایس آئي ) پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کا ہاتھ افغان شدت پسندوں کے حالیہ حملوں کےپیچھے ہے۔  صدر حامد کرزئی نے براہِ راست کہا ہے کہ افغان شدت پسندوں کے حالیہ حملوں کے پیچھے پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان حملوں میں دارالحکومت کابل میں ہندوستانی سفارتخانے کے باہر ہونے والا خود کش حملہ بھی شامل ہے۔کابل میں ہندوستانی سفارتخانے کے باہر ہونے والے اس حملے میں چالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ افغان صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ افغانستان میں لوگوں کی ہلاکت، افغانستان میں پُلوں کی تباہی پاکستانی انٹیلیجنس اور پاکستان کے فوجی محکمے کرا رہے ہیں پاکستان نےان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

 

News ID 716598

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha