مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کوسوو میں مزید 600 فوجی تعینات کرے گابرطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فوجی کوسوو کیلئے معاہدہ شمالی اوقیانوس ممالک کی تنظیم نیٹو کی امن فورس کا حصہ ہوں گے۔ برطانیہ کے وزیر دفاع ڈیس براؤن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سیکنڈ بٹالین کے 600 کے قریب فوجی اہلکار مئی میں کوسوو میں تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور نیٹو کے درمیان طے پائے جانے والے سمجھوتے کے تحت برطانیہ بلقان کے خطے میں رواں سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں ریزرو فورس تعینات کرےگا ۔
آپ کا تبصرہ