15 مارچ، 2008، 4:53 PM

ہندوستان

ہندوستان میں ایک عدالت نے عورتوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا ہے۔

ہندوستان میں ایک عدالت نے عورتوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا ہے۔

ہندوستان کی ریاست کیرالا میں ایک عدالت نے وندور مسجد کے عہدیداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ عورتوں کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دیں ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستان پریس ٹرسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست کیرالا میں ایک عدالت نے وندور مسجد کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ عورتوں کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دیں ۔ یہ حکم کیرالا کی عدالت کے جج سیف رمضان نے دوعورتوں کی درخواست پر صادر کیا ہے جنھوں نے مسجد میں نماز پڑھنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس مسجد میں عورتوں کو صرف 1997 تک نماز پڑھنے کی اجازت تھی اس کے بعد اس مسجد کو تعمیر کے لئے بند کردیا گیا تھا اور سنہ 2000 ء میں جب مسجد کی تعمیر مکمل ہوگئی تو مسجد میں عورتوں پر نماز پڑھنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ہندوستان کی کل آبادی ایک ارب سے زيادہ ہے جن میں 9 فیصد اہلسنت مسلمان اور 3 فیصد شیعہ مسلمانوں سے مخصوص ہے۔

 

News ID 655206

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha