مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین2008 میں سعودی عرب سے یومیہ7 لاکھ20 ہزار بیرل خام تیل درآمد کرے گاجو رواں سال کے مقابلے میں38 فیصد زائد ہےبیجنگ میں سرکاری ذرائع کے مطابق اگلے سال چین کی سرکاری ریفائنریز سائنوپیک اور چائنا پیٹرولیم سعودی عرب سے خام تیل کی درآمد میں اضافہ کریں گی۔ اس طرح چین کی خام تیل کی درآمدات میں سعودی عرب کا حصہ تقریباً10 فیصد ہوجائے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق، خام تیل کی درآمد میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اگلے سال سے چین کی سائنوپیک ریفائنری ایک لاکھ 60 ہزار بیرل یومیہ صلاحیت کی نئی ریفائنری شروع کررہی ہے، جس میں سعودی عرب کی سعودی ارامکو25 فیصد حصص کی شریک رہے گی
آپ کا تبصرہ