مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان کے جنوبی جنگلات میں لگنے والی آگ سے 37 افراد ہلاک ہوگئے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ یونانی حکومت نے آگ پر قابو پانے کے لئے یورپی یونین سے مدد مانگی ہے۔ پرتگال اور اٹلی کے جنگلات میں بھی گرم موسم کے باعث آگ لگی ہوئی ہے۔یونان کےجنگلوں میں لگنے والی آگ انتہائی تیزی سے پھیل گئی ہے جس کے نتیجے میں3 فائر فائٹرز سمیت 11 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ۔ مزید 20 لاشیں بھی ملی ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ یونان کے ایک سیاحتی علاقے میں بھی آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک ہوئے
یونان کے جنوبی جنگلات میں لگنے والی آگ سے 37 افراد ہلاک ہوگئے
News ID 540874
آپ کا تبصرہ