13 اپریل، 2007، 5:18 PM

القاعدہ

القاعدہ نے عراق کی پارلیمنٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

القاعدہ نے عراق کی پارلیمنٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

عراق میں سرگرم القاعدہ دہشت گرد تنظیم نے عراق کی پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے محیط سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کی عالمی اور علاقائی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے ادھرعراق میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے عراقی پارلیمنٹ میں یہ دھماکہ کل اس وقت ہوا جب پارلیمنٹ کے نمائندے پارلیمان ہوٹل میں دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے اس حملے میں عراقی پارلیمنٹ کے دو نمائندوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے عرب یونین نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی اس حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے

 

News ID 469690

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha