مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كے سربراہ خاوير سولانا عنقريب تہران كا دورہ كريں گے اور اس دورے كے دوران وہ سكيورٹي كونسل كے پانچ مستقل اركان اور جرمني كي طرف سے ايران كے ايٹمي معاملے كے سلسلے ميں تجاويز پيش كريں گے تاہم ابھي ان تجاويز كي تفصيل جاري نہيں كي گئي ہے ذرائع كا كہنا ہے كہ ان ميں سے ايك يہ ہوسكتي ہے كہ ايران كو ايك جوہري ري ايكٹر فراہم كيا جائے گا اور يہ يقيني بنايا جائے گا كہ ايران كو محدود مقدار ميں يورينيم فراہم كيا جائےسولانا كے ترجمان نے اس دورے كي دقيق تاريخ كے بارے ميں كچھ نہيں كہا ہے ايران كے وزير خارجہ نے آج اعلان كيا تھا كہ يورپي يونين كي خارجہ پالسي كے سربراہ آئندہ دودنوں ميں تہران كا دورہ كريں گے انھوں نے كہا كہ مذاكرات بغير شرط كے ہونے چاہييں اور ايران ہر ايسي تجويز كا خير مقدم كرتا ہے جس ميں ايراني عوام كے حقوق كو تسليم كيا گيا ہواور جن تجاويز ميں ايران كے حقوق كا لحاظ نہ ركھا گيا ہو ايران انكو مسترد كردے گا
سولانا يورپي تجاويز كے ہمراہ تہران كا دورہ كريں گے
يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كے سربراہ تجاويز كے ہمراہ تہران كا دورہ كريں گے
يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كے سربراہ خاوير سولانا يورپي تجاويز كے ہمراہ تہران كا دورہ كريں گے
News ID 335218
آپ کا تبصرہ