مہرخبررساں ايجنسي نے ٹائم آف انڈيا سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كے وزير اعظم منموہن سنگھ روس كے ساتھ ايٹمي اور دفاعي ميدانوں ميں تعاون كو فروغ دينے كے لئےماسكو پہنچ گئے ہيں اس سفر كا اصلي ہدف دونوں ممالك كے درميان ايٹمي توانائي كے ميدان ميں دراز مدت تعاون كو فروغ دينا ہے ہندوستاني ذرائع ابلاغ كے مطابق منموہن سنگھ ماسكو ميں چار دن كے دوران روس كے صدر ولاديمير پوٹين اور روس كے ديگر اعلي حكام سے گفتگو كريں ہندوستان كے نائب وزير خارجہ شيام سورن نے كہا ہے كہ ہم روس كے ساتھ تيل كے معاملات پر گفتگو كريں گے انھوں نے كہا كہ ہندوستان روس كے ساتھ 4 فوجي معاہدوں پر دستخط كرےگا ياد رہے كہ دونوں ممالك كے حكام نئي دہلي اور ماسكو كے درميان گہرے اور عميق روابط كے باوجود تيل كے ميدان ميں نئي روح پھوكنے كي كوشش ميں مصروف ہيں
ہندوستان كے وزير اعظم منموہن سنگھ روس كے ساتھ ايٹمي اور دفاعي ميدانوں ميں تعاون كو فروغ دينے كے لئےماسكو پہنچ گئے ہيں
News ID 261588
آپ کا تبصرہ