مہرخبررساں ايجنسي نے ايك جرمن اخبار كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حكومت كے ترجمان " بلائنڈا " نے اس خبر كے بارے ميں بتاتے ہوئے كہا ہے كہ جرمني كے چانسلر گرہارڈ شرودرتركي حكام كے ساتھ يورپي يونين ميں تركي كي ركنيت كے سلسلے ميں گفتگو كے لئے انقرہ كا سفر كريں گے جرمن حكومت كے ترجمان نے كہا كہ شرودر اس سفر ميں جواس ہفتے بدھ كے دن سےشروع ہوگا يورپي يونين ميں تركي كي ركنيت كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ ليں گے تركي كے مسلمان ملك ہونے كي وجہ سے يورپي يونين اسے اپني ركنيت دينے كے لئے گزشتہ چاليس سال سے انظار ميں ركھے ہوئے ہے اور ماہرين كا خيال ہے كہ اس انتظار كي مدت مزيد پندرہ سال تك بڑھ سكتي ہے
جرمني كے چانسلر شرودرتركي حكام كے ساتھ يورپي يونين ميں تركي كي ركنيت كے سلسلے ميں گفتگو كے لئے انقرہ كا سفر كريں گے
News ID 238364
آپ کا تبصرہ