6 مئی، 2026، 7:15 PM

خیالی پلاؤ پکانا چھوڑ دیں، ایرانی مسلح افواج ہر لمحہ جنگ کے لیے تیار ہیں، جنرل رضایی

خیالی پلاؤ پکانا چھوڑ دیں، ایرانی مسلح افواج ہر لمحہ جنگ کے لیے تیار ہیں، جنرل رضایی

رہبر معظم کے دفاعی مشیر نے کہا کہ امریکی حکام کو انتباہ کیا ہے کہ خیالی پلاؤ پکانا چھوڑ دیں، ایرانی فوج آمادہ اور مضبوط ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ اور رہبر معظم انقلاب کے دفاعی مشیر جنرل محسن رضایی نے کہا ہے کہ ایرانی فوج دشمن کے جارحانہ عزائم کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے امریکی حکام پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر، وزیر جنگ اور فوج کے سربراہ کے درمیان ایک مشترکہ خصوصیت ہے کہ وہ اپنی خیالی کامیابیوں کو حقیقی کارناموں کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

جنرل رضایی نے زور دے کر کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہر لمحہ جنگ کے لیے تیار ہیں اور اگر کبھی مقابلہ ہوا تو امریکی فوج کے لیے نتائج نرماندی یا سیسیلی جیسے نہیں بلکہ طبس اور اصفہان کی تاریخ دہرائی جائے گی۔

انہوں نے دشمن کو خبردار کیا کہ خیالی پلاؤ پکانے سے گریز کریں۔

News ID 1939153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha