5 مئی، 2026، 9:30 AM

امریکہ ہوشیار رہے، بدخواہوں کے بہکاوے میں آکر دوبارہ دلدل میں پھنس نہ جائے، عراقچی کا انتباہ

امریکہ ہوشیار رہے، بدخواہوں کے بہکاوے میں آکر دوبارہ دلدل میں پھنس نہ جائے، عراقچی کا انتباہ

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کو دوبارہ جنگ سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بحران کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے موجودہ حالات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس بحران کا کوئی فوجی حل نہیں بلکہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کی حالیہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالت اس حقیقت کو آشکار کرتی ہے کہ جنگ کا فوجی کارروائی کسی بھی سیاسی بحران کا حل نہیں۔

عراقچی نے مزید کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم امریکہ کو چاہیے کہ وہ مکمل ہوشیاری سے کام لے اور بدخواہوں کے بہکاوے میں آ کر دوبارہ کسی نئی دلدل میں نہ پھنسے۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے بھی شرپسند عناصر کے فریب میں آنے سے گریز کرنا چاہیے۔

News ID 1939138

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha