2 جون، 2025، 8:31 PM

ایرانی پولیس کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف کردار قابل تحسین ہے، پاکستانی سفیر

ایرانی پولیس کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف کردار قابل تحسین ہے، پاکستانی سفیر

تہران میں پاکستانی سفیر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایرانی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر زور دیا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے اپنے ایک پیغام میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایرانی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی پولیس کی انسانی اسمگلروں کے خلاف کاروائی قابل تعریف ہے جس کے نتیجے میں 10 پاکستانی شہریوں کو رہائی ملی اور ہم ایرانی حکومت اور پولیس کے شکر گزار ہیں۔

پاکستانی سفیر کہا کہ رہائی پانے والے شہری محفوظ ہیں اور ہم ان کی پاکستان واپسی کے لیے ضروری انتظامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے تہران اور اسلام آباد کے درمیان مشترکہ تعاون پر زور دیا۔

News ID 1933152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha