25 جنوری، 2019، 9:35 PM

کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلیے تیار ہیں، پاکستانی آرمی چیف

کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلیے تیار ہیں، پاکستانی آرمی چیف

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج ملک کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج ملک کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب مشقوں کے علاقے کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول کے ماحول میں ایک بریگیڈ کی مشقیں دیکھیں۔ اس موقع پر پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کے عزم اوراعلیٰ آپریشنل تربیتی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے خطے میں  استحکام کے لئے بھرپور کام کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ٹینک، آرٹلری سمیت ہتھیاروں کے مختلف نظام اور پاکستانی فضائیہ کے جنگی جہاز بھی مشقوں کا حصہ تھے، مشقوں کا مقصد میدان جنگ کے حقیقی ماحول میں فوجی دستوں کی تربیت تھا۔

News ID 1887593

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha