مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران اور امریکہ کے درمیان گفتگو کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں ہے۔
ایرانی ترجمان نے عربی نیٹو کے بارے میں سوال کا وجاب دیتے ہوئے کہا کہ عربی نیٹو صرف نعرے کی حد تک باقی رہے گی ۔ کیونکہ امریکہ عربی ممالک کو اپنے اور اسرائیل کے اہداف کی غرض سے استعمال کررہا ہے۔
بہرام قاسمی نے ایران اور یورپ کے درمیان گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان گفتگو کا سلسلہ جاریر ہےگا اور امید ہے کہ یورپی ممالک ایران کی توقعات کو پورا کردیں۔
ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجما نے کہا کہ یمن میں قیام امن کے سلسلے میں بھی ایران اور یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ایران یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کی مذمت کرتا ہے ۔ سعودی عرب مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے امریکہ اور اسرائیل کی مدد کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ