11 اپریل، 2016، 1:29 PM

سعودی عرب کی یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

سعودی عرب کی یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

سعودی عرب کے جرائم پیشہ حکام نے یمن میں جنگ بندی کے ایک گھنٹہ بعدہی صوبہ تعز اور حجہ پر بمباری کرکے جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جرائم پیشہ حکام نے یمن میں جنگ بندی کے ایک گھنٹہ بعد صوبہ تعز اور حجہ پر بمباری کرکے جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے جنگ بندی کو نقض کرتے ہوئے یمن کے صوبہ تعز کے شہر الضیاب اور صوبہ حجہ کے بعض علاقوں پر شدید بمباری کی جس میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر یمن میں اقوام متحدہ کے نمائند ے ولد شیخ نے طرفین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی پر قائم رہیں۔ اس سے قبل سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ جنگ بندی پر قائم رہے گا ۔ لیکن ذرائع کے مطابق سعودی عرب فریب سے کام لے رہا ہے اور وہ جنگ بند کرنے کا خواہاں نہیں ہے جبکہ اسے اس  ایک سالہ مسلط کردہ جنگ میں کوئي کامیابی بھی حاصل نہیں ہوئی اور نہ ہی سعودی عرب اس جنگ میں اپنے شوم مقاصد تک پنہچ سکا ہے صرف اس نے یمن کے نہتے عوام کو بمباری میں قتل کیا ہےاور یمن کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ و برباد کیا ہے ۔

News ID 1863222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha