1 اپریل، 2015، 4:59 PM

سعودی عرب

یمن میں سعودی عرب کے تازہ ترین ہوائی حملوں میں 120 افراد شہید و زخمی

یمن میں سعودی عرب کے تازہ ترین ہوائی حملوں میں 120 افراد شہید و زخمی

مہر نیوز/1 اپریل / 2015 ء : سعودی عرب کے یمن کے خلاف ظلم و ستم ، بربریت اور مجرمانہ و سفاکانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی جنگی جہازوں نے تازہ حملوں میں دودھ کے دو کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 35 افراد شہید اور 85 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کا یمن کے خلافظلم و ستم ، بربریت اور مجرمانہ و سفاکانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی جنگی جہازوں نے تازہ حملوں میں دودھ کے دو کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 35 افراد شہید اور 85 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف  نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور سفاکانہ ہوائی حملوں میں اب تک 62 یمنی بچے شہید ہوگئے ہیں۔آل سعودی ابو جہل ، ابو لہب ،کفار قریش اور بڑے شیطان امریکہ کے راستے پر گامزن ہیں۔ واضح رہے کہ یمن کے عوام کے خلاف سعودی عرب نے جمعرات سے ظالمانہ اور وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظالمانہ حملوں میں پاکستان، مصر اور سوڈان کے علاوہ دس ممالک بھی حصہ لے رہے ہیں جو سعودی مال و زر کی لالچ میں یمن کے بےگناہ بچوں کے خون میں ہاتھ رنگین کررہے ہیں۔ سعودی عرب ابو جہل اور ابو لہب کے نقش قدم پر گامزن ہے ۔ سعودی عرب کی حکومت کا رحمۃ للعالمین کے مکتب سے کوئی تعلق نہیں ، آل سعود ابو جہل، ابو لہب ،کفار قریش اور بڑے شیطان امریکہ کے راستے پر گامزن ہیں اور امریکہ نواز حکومتوں کی آل سعود کو حمایت حاصل ہے۔

News ID 1852673

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha