11 فروری، 2015، 3:58 PM

صدر حسن روحانی

ایرانی قوم اقتصادی پابندیوں اور دباؤ سے خوفزدہ نہیں ہوگی

ایرانی قوم اقتصادی پابندیوں اور دباؤ سے خوفزدہ نہیں ہوگی

مہر نیوز/11 فروری/ 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت تہران کے آزادی اسکوائر پر ایک عظیم الشان اور تاریخی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں ایرانی قوم کو اقتصادی پابندیوں اور دباؤ سے ہراساں نہیں کرسکتیں ، ایرانی قوم شجاعت کے ساتھ اپنے اعلی اہداف کی جانب گامزن رہے گي۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت تہران کے آزادی اسکوائر پر ایک عظیم الشان اور تاریخی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں ایرانی قوم کو اقتصادی پابندیوں اور دباؤ سے ہراساں نہیں کرسکتیں ، ایرانی قوم شجاعت کے ساتھ اپنے اعلی اہداف کی جانب گامزن رہے گي۔ صدر حسن روحانی نے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات کے ذریعہ ایسے معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں جس میں ایرانی قوم کی عزت، عظمت ، احترام اور پیشرفت کو مد نظر رکھا جائے ۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی قوم کو دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کا کوئی خوف نہیں کیونکہ ایرانی قوم نے انہی پابندیوں کے سائے میں علم و سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران دنیا میں امن و ثبات اور ترقی کے سلسلے میں اپنا اہم نقش ادا کرتا رہےگا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم کسی بھی بڑی طاقت کو ایرانی قوم کے عزم و ارادے پر مسلط ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔  ہم استقلال چاہتے ہیں یعنی ہم اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں ۔ صدر نے کہا کہ ہم نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں اپنے استقلال کو حفظ کیا لہذا ہم مذاکرات میں بھی اپنے استقلال کی حفاظت کریں گے اور جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے ہم ایسے معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں جس میں ایرانی قوم کی عزت و پیشرفت ہو اگرکسی معاہدے میں ایرانی قوم کی عزت و پیشرفت کو مد نظر نہ رکھا جائے تو ایسےبرے معاہدے سے معاہدہ نہ کرنا بہتر ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران مختلف علمی اور سائنسی شعبوں میں دنیا کے معدود ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ایران کو پیشرفت اور ترقی سے روک نہیں سکتی۔

News ID 1849829

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha