9 دسمبر، 2014، 6:51 PM

صدر حسن روحانی

شامی عوام کی داعش دہشت گردوں پر فتح یقینی ہے

شامی عوام کی داعش دہشت گردوں پر فتح یقینی ہے

مہر نیوز/9 دسمبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ ملاقات میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو انسانیت کے لئے عظیم خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام کی داعش دہشت گردوں پرفتح یقینی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ ملاقات میں سلفی وہابی  داعش دہشت گردوں  کو انسانیت کے لئے عظیم خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام کی داعش دہشت گردوں پرفتح  یقینی ہے ۔

ایرانی صدر نے کہا کہ آج دنیا پر ثابت ہوگیا ہے کہ شامی حکومت اور عوام میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور وہ اپنے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ جن حکومتوں نے داعش دہشت گردوں کی تشکیل اور تجہیز میں اہم کردار ادا کیا تھا وہ آج خود داعش کے خلاف کارروائيوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی حکومت اور عوام ،ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں ایران نے بروقت شامی عوام کی مدد کی اور آج بھی مدد کررہا ہے۔ ولید معلم نے سلفی وہابی دہشت گردوں کو اسرائیلی ایجنٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ جب بھی اسرائیل ، سلفی وہابی دہشت گردوں کی پسپائی دیکھتا ہےاس وقت خود اسرائیل شام کے خلاف فضائی حملے کرتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائيل سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے۔

News ID 1845935

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha