25 جنوری، 2013، 12:55 PM

امریکہ میں سائبر حملے کا خدشہ

امریکہ میں سائبر حملے کا خدشہ

مہر نیوز-25 جنوری 2013ء: امریکی ہوم لینڈسکیورٹی نے بڑے سائبر حملے کاخدشہ ظاہرکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ہوم لینڈسکیورٹی نے بڑے سائبر حملے کاخدشہ ظاہرکیا ہے۔

  ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکریٹری کےمطابق امریکہ پر ایک ایسے بڑے سائبرحملے کے خطرات منڈلا رہے ہیں جس سے شمالی مشرقی ریاستوں میں پانی، گیس اور بجلی کا انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثرہوسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ سائبرنائن الیون کے اثرات گزشتہ سال کے سپراسٹورم نامی سائبرحملے جیسے ہو سکتے ہیں اس لیے انتظار کرنے کے بجائے بروقت اقدامات کرنیکی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ خود دیگر ممالک کے خلاف سائبر حملے کرتا رہتا ہے۔ لیکن اب اسے جوابی کارروائی کا سامنا ہے۔

News ID 1799819

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha