15 فروری، 2012، 9:41 PM

ہنڈوراس

ہنڈوراس میں جیل میں آگ لگنے سے کم از کم تین سو قیدی ہلاک

ہنڈوراس میں جیل میں آگ لگنے سے کم از کم تین سو قیدی ہلاک

مہر نیوز-15 فروری 2012ء: لاطینی امریکہ کے ملک ہنڈوراس کی ایک جیل میں آگ لگنے سے کم از کم تین سو قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاطینی امریکہ کے ملک ہنڈوراس کی ایک جیل میں آگ لگنے سے کم از کم تین سو قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق تین سو مصدقہ ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ مزید چھپن قیدی لاپتہ ہیں اور ان کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔اس جیل میں مجموعی طور پر 853 قیدی رکھے گئے تھے۔وسطی ہنڈوراس کے علاقے کومےگوا میں واقع جیل میں زیادہ تر ہلاکتیں کوٹھڑیوں میں قیدیوں کا دم گھٹنے اور جلنے سے ہوئی ہیں۔

آتشزدگی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد بڑی تعداد میں قیدیوں کے اہلِخانہ جائے حادثہ پر جمع ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ قیدیوں نے جان بچانے کے لیے جیل کی چھت سے چھلانگیں بھی لگائیں۔

یہ آگ منگل کو رات گئے لگی اور اس پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔ ہلاک ہونے والے درجنوں قیدی اپنی کوٹھڑیوں میں پائے گئے اور ان ان کی لاشیں ناقابلِ شناخت ہو چکی تھیں۔

News ID 1535474

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha