مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صدر علی عبداللہ صالح کو کسی قسم کی عدالتی کارروائی سے استثنیٰ دینے کے خلیجی تعاون کونسل کے منصوبے کےخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوگئےہیں ۔یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ہزاروں مظاہرین نے صدر صالح اور ان کے قریبی ساتھیوں کو استثنیٰ دینے پر شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر اور ان کے ساتھی شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں اور ان پر مقدمہ چلایا جائے۔ یمنی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کردی اور واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل بھی داغے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوئے۔ مظاہرین پر تشدد کے چند گھنٹے بعد صدر علی عبداللہ صالح نے اعلان کیا کہ وہ امریکہ چلے جائیں گے۔ عبد اللہ صالح کی سعودی عرب اور امریکہ مدد کررہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب علاقہ میں عوامی احساسات اور جذبات کو مجروح کررہے ہیں۔
مہر نیوز-25 دسمبر 2011ء: یمن کے صدر علی عبداللہ صالح کو کسی قسم کی عدالتی کارروائی سے استثنیٰ دینے کے خلیجی تعاون کونسل کے منصوبے کےخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1492944
آپ کا تبصرہ