22 اگست، 2011، 1:16 PM

بشار اسد

اوبامہ کی باتوں کی کوئی وقعت نہیں ہے/ ترکی مرشد کا نقش ایفا نہ کرے

اوبامہ کی باتوں کی کوئی وقعت نہیں ہے/ ترکی مرشد کا نقش ایفا نہ کرے

مہر نیوز- 22 اگست 2011ء: شام کے صدر بشار اسد نے بیرونی دباؤ کے مقابلے میں استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکی صدر اوبامہ اور ترکی کے مؤقف پر شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی خبررساں ایجنسی سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے بیرونی دباؤ کے مقابلے میں استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکی صدر اوبامہ اور ترکی کے مؤقف پر شدید تنقید کی ہے۔ شامی صدر نے کہا کہ سیاسی اور سکیورٹی کے راہ حلوں کو ایکدوسرے کی تکمیل کا باعث ہونا چاہیے انھوں نے کہا کہ شام کے بنیادی آئین میں نظر ثانی کی جائے گی اور شام میں انتخابات منعقد کرائے جائیں گے شامی صدر نےکہا کہ  امریکی صدر اوبامہ کی باتیں بے محل ہیں اور ان کی کوئی وقعت نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک شام کے امن و امان کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں اور شامی حکومت انھیں ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دےگی۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے  اگر ترکی کو حالات پر تشویش ہے تو یہ اس کا حق ہے لیکن ترکی کو مرشد کا نقش ایفا نہیں کرنا چاہیے۔

News ID 1389351

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha