12 جون، 2011، 12:06 PM

سعودی عرب کے فرمانروا

سعودی عرب کے بادشاہ کی عمرو موسی سے ملاقات

سعودی عرب کے بادشاہ کی عمرو موسی سے ملاقات

مہر نیوز- 12 جون 2011ء : سعودی عرب کے فرمانروا ملک عبد اللہ نے اپنی بیماری کے بعد پہلی مرتبہ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل عمرو موسی کے ساتھ عرب ممالک میں جاری عوامی انقلابات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امارات خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا ملک عبد اللہ نے اپنی بیماری کے بعد پہلی مرتبہ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل عمرو موسی کے ساتھ عرب ممالک میں جاری عوامی انقلابات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ سعودی عرب کے بادشاہ عرب ممالک میں جاری عوامی تحریکوں کے سخت مخالف ہیں اور وہ خلیجی عرب ممالک میں جمہوریت لانے کے سخت مخالف ہیں ادھر امریکہ بھی سعودی عرب کے اس مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ سعودی عرب نے بحرینی عوام کے جمہوری مطالبات کو کچلنے کے لئے وہاں فوج روانہ کررکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق عرب عوام میں سعودی عرب کی ساکھ کو زبردست نقصان پہنچا ہے عرب مسلمانوں میں سعودی عرب کے خلاف سخت نفرت پائی جاتی ہے۔ تیونس، مصر ، یمن ، بحرین اور شام کے مسلمان سعودی عرب کے سخت مخالف ہیں۔ عرب مسلمان سعودی وہابی حکومت کو امریکہ نواز وہابی حکومت قراردیتے ہیں۔

News ID 1333256

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha