28 اپریل، 2011، 2:06 PM

امریکی ریاست الاباما میں طوفان اور سیلاب سے25 افراد ہلاک

امریکی ریاست الاباما میں طوفان اور سیلاب سے25 افراد ہلاک

امریکی ریاست الاباما میں طوفان اور سیلاب سے25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ریاست میں سیلاب سےبڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست الاباما میں طوفان اور سیلاب سے25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ریاست میں سیلاب سےبڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ریاست الاباما میں تین نیوکلیئر ری ایکٹرز بھی بند کردیئے گئے ہیں ۔امریکہکی جنوب مشرقی ریاست ٹینیسی کے کئی شہروں میں طوفان اور شدید بارش کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال کے باعث اسکول بند کردیے ہیں۔امریکہ میں آنے والے طوفانوں سے اب تک مسی سیپی ،الاباما کے علاوہ مغربی ٹینیسی اور کینٹکی میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ کئی علاقوں میں سڑکیں بھی بہہ گئیں۔ مجموعی طور پر چوالیس افراد ہلاک ہوئے۔ریاست مسی سیپی کے گورنرنے39کاونٹیزمیں ہنگامی حالت نافذکردیہے.

News ID 1299814

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha