مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں پوپ بینیڈیکٹ کی آمد پر لوگوں نے زبردست مظاہرہ کیا ہے ۔مظاہرین کے مطابق حکومت مذہبی تقریب سے دوررہے۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اسپین میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اسقاط حمل، ہم جنس پرستی اورایڈز جیسے دوسرے مسائل پر ویٹیکن سٹی کے خیالات سے متفق نہیں۔ کئی افراد تو یہاں تک کہہ گئے کہ ویٹیکن سٹی یورپ میں واحد غیر جمہوری ملک ہے اور یہ اسپین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ پوپ بینیڈکٹ چھ نومبر کو اسپین آئیں گے۔
اسپین میں پوپ بینیڈیکٹ کی آمد پر لوگوں نے زبردست مظاہرہ کیا ہے ۔
News ID 1185390
آپ کا تبصرہ