4 ستمبر، 2010، 6:59 PM

مصطفی محمد نجار

مسلمانوں کو متحد ہوکر منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں کھڑا ہونا چاہیے

مسلمانوں کو متحد ہوکر منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں کھڑا ہونا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران عالمی حالات پر مسلمانوں کے نقش کی جانب اشارہ کرت ےہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو متحد ہوکر منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں کھڑا ہونا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران عالمی حالات پر مسلمانوں کے اہم نقش کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو متحد ہوکر منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں کھڑا ہونا چاہیے۔ ایرانی وزیر داخلہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ پاکستان میں  سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کو مزید مدد فراہم کرنے کے طریقوں پر بحث و تبادلہ خیال کے لئے پاکستان کے دورے پر ہیں انھوں نے پاکستان کے وزیر داخلہ اور وزير اعظم سے ملاقات کی ایرانی وفد میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خصوصی نمائندے بھی شامل ہیں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو مدد بہم پہنچانے کے لئے لازمی اقدامات کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے رہبر معظم نے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین رحیمیان  نے بھی مسلمان علماء پر زوردیا کہ وہ اسلام دشمن عناصر کی سازشوں سے عوام کو آگاہ کریں اور مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کریں انھوں نے کہا کہ مسلمان اگر متحد ہوجائیں تو عالم اسلام کو درپیش فلسطین سمیت تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ ایران کی طرف سے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں  فوری امداد اور خصوصی توجہ پر پاکستان کے وزير اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے شکریہ ادا کیا ہے۔

News Code 1145559

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha