21 جولائی، 2010، 12:51 PM

ہیلری کلنٹن

امریکی وزیرِ خارجہ سیئول پہنچ گئی ہیں

امریکی وزیرِ خارجہ سیئول پہنچ گئی ہیں

امریکی وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن امریکی وزير دفاع کے ہمراہ جنوبی کوریا پہنچ گئی ہیں، امریکہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان اختلافات کو تشدید کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن امریکی وزير دفاع کے ہمراہ جنوبی کوریا پہنچ گئی ہیں۔  امریکہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان اختلافات کو تشدید کررہا ہے۔ ہیلری کلنٹن کے ساتھ امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس بھی ہیں اور یہ دونوں بعد میں اس غیر فوجی علاقے میں جائیں گے جو شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع ہے۔ دونوں امریکی وزیروں کے ہمراہ ان کے جنوبی کوریائی ہم منصب بھی ہوں گے۔ اس سال مارچ میں جنوبی کوریا کا ایک بحری جہاز ایک حملے میں ڈوب گیا تھا۔ اس حملے کا الزام شمالی کوریا پر لگایا گیا ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ کا دورہِ جنوبی کوریا واشنگٹن اور سیول کے درمیان وسیع پیمانے کی فوجی مشقوں کے اعلان کے صرف ایک دن بعد شروع ہوا ہے۔ تجزيہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اس خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔

News ID 1120804

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha