15 جولائی، 2010، 3:27 PM

اسماعیل ہنیہ

غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے سمندری اور زمینی راستہ سے امداد بھیجنے کی درخواست

غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے سمندری اور زمینی راستہ سے امداد بھیجنے کی درخواست

فلسطین کے وزیر اعظم اور فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے عالمی برادری بالخصوص مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے سمندری اور زمینی راستہ سے امدادی قافلہ روانہ کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے وزیر اعظم اور فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے عالمی برادری بالخصوص مسلمانوں سے درخواست کی  ہے کہ وہ سمندری اور زمینی راستہ سےمزید امدادی قافلے غزہ روانہ کریں۔ غزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیر اعظم نےکہا کہ غزہ کے محصورین کی امداد کے لئے مزید فلوٹیلا بھیجے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لئے زمینی اور سمندری راستے سے امدادی قافلے روانہ کئےجائیں۔اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ترکی کے موقف کو سراہتے ہیں اور ترکی کے جرئتمندانہ اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔انھوں نے عرب بے غیرت رہنماؤں پر زوردیا کہ وہ فلسطین کی حمایت کا طر یقہ اور سلیقہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی سے سیکھیں انھوں نے کہا کہ عرب رہنماؤں نے فلسطین کے مسئلہ پر بالکل آنکھیں بند کررکھی ہیں اور وہ وہی کرتے ہیں جو امریکہ ان سے چاہتا ہے ۔

News ID 1117258

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha