26 جون، 2010، 10:50 AM

وزراء داخلہ کا اجلاس

اسلام آباد میں سارک ممالک کے وزراء داخلہ کی کانفرنس شروع

اسلام آباد میں سارک ممالک کے وزراء داخلہ کی کانفرنس شروع

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سارک ممالک کے وزراء داخلہ کی تیسری کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذ رائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سارک ممالک کے وزراء داخلہ کی تیسری کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔اس کانفرنس میں دہشت گردی کا خاتمہ سرفہرست ہے، جب کہ ممبر ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی تجاویز کو عملی شکل دینے پر غور کیا جارہا ہے ۔سارک وزرا داخلہ کانفرنس کی صدارت پاکستان کےوزیرداخلہ رحمان ملک کر رہے ہیں جبکہ کانفرنس میں ہندوستان، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ اوربھوٹان کے وزراء داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کے اعلی حکام شریک ہیں۔ کانفرنس میں انسداد دہشت گردی اور منشیات اسمگلنگ کے لئے تعاون پرغور کیا جارہا ہے جبکہ کانفرنس کے ایجنڈا میں امیگریشن، پولیس نظام اور اینٹی منی لانڈرنگ کے لئے تعاون کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

News ID 1106985

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha