31 مئی، 2010، 2:22 PM

طوفان

وسطی امریکہ میں سمندری طوفان کے باعث100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں

وسطی امریکہ میں سمندری طوفان کے باعث100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں

وسطی امریکہ کے تین ممالک گوئٹے مالا ، ایل سلواڈور اور ہونڈرس میں سمندری طوفان کے باعث رہائشی مکانات اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد100سے زائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی امریکہ کے تین ممالک گوئٹے مالا ، ایل سلواڈور اور ہونڈرس میں سمندری طوفان کے باعث رہائشی مکانات اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد100سے زائد ہوگئی ہے۔ تینوں ممالک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ گوئٹے مالا میں سمندری طوفان اگاتھا اور موسلادھار بارش کے باعث رہائشی مکانات اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد73 ہوگئی ہے جبکہ 24 افراد لاپتہ اور 74ہزار افراد گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔اب تک ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔گوئٹے مالا سٹی کے قریب ایک ہائی وے پل سیلاب میں بہہ گیاہے جبکہ دریاؤں میں طغیانی کے باعث دارالحکومت کے نواحی علاقے زیرآب آگئے ہیں اور ہزاروں افراد بجلی کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں ۔ گوئٹے مالا کے صدر الوارو کولم نے نیوز کانفرنس کے میں کہا ہے کہ کئی علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔اورسڑکیں پانی میں ڈوبنے سے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔موسم بہتر ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں طیاروں کے ذریعے امدادی اشیا کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ادھرایل سلواڈورمیں اب تک طوفان اوربارشوں سے 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 8ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ایمرجنسی منیمنٹ کی جانب سے جاری رپوٹ کے مطابق ہونڈرس میں طوفان کے باعث کم از کم 8افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ تینوں ملکوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

News ID 1092948

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha