مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کی چانسلر انجیلامرکل4 روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں ہیں ۔جہاں دونوں ملکوں کے وزراء نے کئی اہم معاہدوں پردست خط کیے ہیں۔ابوظہبی پہنچنے پر جرمن چانسلر نے شیخ محمدبن زیدالنہیان سے ملاقات کی۔جنہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون پر زور دیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے وزرا نے کئی اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پردست خط کیے،جن میں ہائیڈرو کاربن سیکٹر میں تعاون بھی شامل ہے۔ مرکل امارات کے شیخ سے ملاقات کے بعد بحرین، قطر، اورسعودی عرب کا بھی دورہ کریں گی۔
جرمنی کی چانسلر انجیلامرکل4 روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں ہیں ۔
News ID 1089537
آپ کا تبصرہ