مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر رہبر انقلاب کے مرکز برائے رویت ہلال کے رکن حجت الاسلام والمسلمین موحد نژاد نے کہا کہ پیشین گوئی یہ ہے کہ شوال کا چاند 30 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت آسانی سے نظر آئے گا۔ اس لئے توقع ہے کہ 31 مارچ بروز سوموار ماہ شوال کی پہلی تاریخ (عید الفطر) ہوگی۔
اجراء کی تاریخ: 30 مارچ 2025 - 14:15
دفتر رہبر معظم کے مرکز رویت ہلال کے رکن کا کہنا ہے کہ ماہرین کے مطابق سوموار کو عید الفطر ہوگی۔