روسی صدر پوٹن نے عید نوروز کی مناسبت سے رہبر معظم اور ایرانی حکام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوتین نے عید نوروز کے موقع پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

کرملین نے اس بات کی تصدیق کی کہ روسی صدر نے جمعہ کے روز ایک پیغام میں ایرانی رہنماؤں کو عید نوروز کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے خوشیوں کی دعا دی۔

یہ پیغام ایران اور روس کے درمیان اچھے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جو دونوں ممالک کی سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی سطح پر تعاون کی بنیاد ہے۔